5 جولائی 2014 - 09:55
ویانا میں گروپ پانج جمع ایک کا اجلاس اختتام پذیر

ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کے مسودے کے حوالے سے ویانا میں ہونے والا پہلا اجلاس ساڑھے سات گھنٹوں تک جاری رہا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان حتمی سمجھوتے کے مسودے کے حوالے سے ویانا میں ہونے والا پہلا اجلاس ساڑھے سات گھنٹوں تک جاری رہا۔  ویانا کے کوبرگ ہوٹل میں منعقد ہونے والا یہ اجلاس، ایران کے نائب وزیر خارجہ اور سینئر مذاکرات کار عباس عراقچی اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کی سکریٹری ہلگا اشمید کے درمیان تشکیل پایا جو ساڑھے سات گنٹوں تک مثبت ماحول میں جاری رہا۔ایران اور گروپ پانچ جمع ایک کے درمیان چھٹے دور کے مذاکرات بدھ کے روز شروع ہوئے ہیں۔ یہ مذاکرات مقررہ تاریخ سے پہلے کے، آخری دور کی حیثیت رکھتے ہیں جو بیس جولائی تک جاری رہیں گے۔فریقین کے درمیان بدھ، جمعرات اور جمعے کو مختلف سطح پر دو طرفہ اور چند جانبہ طور پر کئی نشستیں ہوئیں جن میں دونوں فریقوں کے نظریات کو قریب کرنے کی کوشش کی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲